فقہ شافعی سوال نمبر – 0725
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0725
صلاة استسقاء کا کیا مطلب ہے اور یہ نماز کب پڑھنا مسنون ہے؟
جواب:۔ استسقاء کے لغوی معنی پانی طلب کرنا ہے اور شرعی معنی دعا و نماز کے ذریعے اللہ سے پانی کو طلب کرنا، پانی کم ہونے پر استسقاء کی نماز پڑھنا کا سنت ہے لہذا جب پانی ختم ہوجائے یا بارش نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی شدید قلت ہو، الغرض جب لوگوں کو پانی کی ضرورت ہو تو ایسے وقت میں استسقاء کا عمل کرسکتے ہیں۔
قال الشافعي في الأم وأصحابنا وإنما يشرع الاستسقاء إذا أجدبت الأرض وانقطع الغيث أو النهر أو العيون المحتاج إليها وقد ثبتت الأحاديث الصحيحة في استسقاء رسول الله صلى الله عليه وسلم بالصلاة وبالدعاء قال أصحابنا ولو انقطعت المياه ولم يدع إليها حاجة في ذلك الوقت لم يستسقوا لعدم الحاجة.(المجموع 65/5)