فقہ شافعی سوال نمبر – 0739
فقہ شافعی سوال نمبر / 0739
حاجی حالت احرام میں ہوائی جہاز میں ٹھنڈک سے اور کان میں آواز آنے سے بچنے کے لئے دونوں کانوں میں روئی کا پھایہ لگا سکتا ہے یا نہیں؟ اسی طرح ناک کے نتھنوں میں پھایا لگا سکتا ہے یا نہیں؟ احرام کی حالت میں خوشبودار چیز اور سلے ہوئے کپڑے پہننا جائز نہیں ہے البتہ بغیر خوشبو والی چیزیں اور بغیر سلے کپڑے جیسے چادر، رومال، دستی، روئی وغیرہ کا استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں، لہذا اگر کوئی شخص ٹھنڈک سے بچنے یا شور سے محفوظ رہنے کے لیے ناک یا کان میں روئی لگانا درست ہے، اس لیے کہ ان کا شمار سلی ہوئی یا بنی ہوئی چیزوں میں نہیں ہوتا.
📚علامہ ابن حجر ہیتمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں. فلو ارتدى بالقميص أو القباء أو التحف بهما أو اتزر بالسراويل فلا فدية كما لو اتزر بإزار لفقه من رقاع أو أدخل رجليه في ساق الخف ويلحق به لبس السراويل في إحدى رجليه شرح م ر.. (تحفة المحتاج:١٦١/٤) مغني المحتاج:٢٩٣/٢ نهاية المحتاج:٣٣١/٣