فقہ شافعی سوال نمبر – 0747
فقہ شافعی سوال نمبر /0747
اگر کوئی شخص حالت احرام میں بھول کر یا لاعلمی میں خوشبو لگائے یاسلے ہوئے کپڑے پہنے تو کیا ایسے شخص پر فدیہ لازم ہوگا؟
اگر کوئی شخص حالت احرام میں بھول کر یا لاعلمی میں خوشبو لگائے یا سلے ہوئے کپڑے پہنے تو اس پر فدیہ لازم نہ ہوگا۔ اس لیے کہ خوشبو اور سِلے ہوئے کپڑے کا انسان عام طور سے عادی ہوتا ہے، اس لیے بھول اور لاعلمی کی وجہ سے معاف ہے۔
(وان لبس أو تطيب أو دهن رأسه أو لحيته جاهلا بالتحريم أو ناسيا للاحرام لم يلزمه الفدية۔ (المجموع 7/338) والفرق بين ما نحن فيه والطيب واللباس ونحوهما من الاستمتاعات: أن الاستمتاعات تميل الطباع إليها [ولا يتكامل فيها القصد، فذر بالنسيان، والإتلافات على خلاف الطبع] فلا يقدم عليها إلا عن تكامل قصد ووجود رؤية؛ فلذلك كان حكم العمد [والنسيان فيها] سواء.
(كفاية التنبيه: ٧/٢٣٦)