فقہ شافعی سوال نمبر – 0748
فقہ شافعی سوال نمبر / 0748
اگر عورت حالت احرام میں اپنے ہاتھوں میں گلوز پہنے تو اسکا کیا مسئلہ ہے؟
احرام کی حالت میں عورت کے لیے ہاتھوں میں دستانے (گلوز) پہننا درست نہیں ہے اور گلوز پہننے پر دم دینا واجب ہوگا ۔ یعنی ایک بکری یا بکرا ذبح کرے۔یا ساڑھے سات کلو اناج صدقہ کرے یا تین روزے رکھے)*
اذا لبست القفاز فعليها دم اللبس و دم اللبس وهو دم تخيير (ارقة دم، اخراج ثلاثة آصع، صيام ثلاثة أيام) (كفاية المحتاج كتاب الحج:٣٥٨/٣٥٩) (ابو داود باب المناسك/١٨٢٧) (المهذب كتاب الحج :1/694) (المجموع كتاب الحج : ٧/٢٣٨) (روضة الطالبين كتاب الحج: ٢/٤٠٤) (البيان كتاب الحج :٤/١٤٥)