فقہ شافعی سوال نمبر – 0749
فقہ شافعی سوال نمبر / 0749
اگر کم پانی میں چوہا چھلانگ لگائے اور باہر نکل جائے تو اس پانی کی طہارت کا کیا حکم ہے؟
اگر کم پانی میں چوہا چھلانگ لگائے اور باہر نکل جائے تو اس حالت میں پانی ناپاک نہیں ہوگا اس لیے کہ پانی کو اس طرح کے جانوروں سے بچانا مشکل ہے۔ البتہ جانور کے جسم پر کوئی ظاہری نجاست ہو اور وہ پانی میں مل جائے تو پانی ناپاک ہوگا۔
الطائر اذا كان علي منفذه نجاسه فانه لا ينجس الماء القليل اذا وقع فيه لو خرج حيا… المشقة في صيانه المائي… والفارة كاالطير۔ (عمدة المحتاج الى شرح المنهاج:٣٦٦/١) اما الفأرة اذا وقعت في ماء قليل وخرجت حيه فلا يحكم بنجاسة الماء علي الازهر (الوسيط:٦٤/١)