فقہ شافعی سوال نمبر – 0750
فقہ شافعی سوال نمبر / 0750
حاجی یا عمرہ کرنے والا حالت طواف میں تین چار پھیروں کے بعد تھکان محسوس کرے تو کیا ایسا شخص بقیہ طواف دوسرے دن کر سکتا ہے؟
حالت طواف میں کسی شخص کو تین چار پھیروں کے بعد (بیماری/ضعف) کی وجہ سے تھکان محسوس کرے جس کی بنا پر اس نے بقیہ طواف کو دوسرے دن ادا کیا تو اس کا طواف درست ہوگا، البتہ بہتر یہی ہے کہ طواف پے در پے کر کے جلد مکمل کرلے۔
الواجب الثامن: مختلف فيه، وهو الموالاة بين الطوفات السبع، وفيها قولان.اظهرهما انها سنة، فلا تبطل بالتفريق الكثير. (روضة الطالبين:٨٤/٣) فلو أحدث فيه توضا و بنى، وفى قول يستانف. (السراج الوهاج:١٢٣/١)