فقہ شافعی سوال نمبر – 0751
فقہ شافعی سوال نمبر / 0751
طواف کے فوراً بعد اگر فجر کی جماعت کھڑی ہوجائے تو کیا فجر کی دو رکعت کے ساتھ صلاة الطواف کی دو رکعت کی نیت کرنا درست ہے؟
طواف کے فوراً بعد اگر فجر کی جماعت کھڑی ہوجائے تو فجر کی فرض دو رکعت کے ساتھ صلاة الطواف کی دو رکعت نماز کی نیت کرنا درست ہے. وأن يصلي بعد الطواف ركعتين ، وأن يقرأ في الأولى (الكأفرون)وفي الثانية (الإخلاص) وأن يجهر حيث يجهر في المكتوبة، ويجزئ الفرض أو الراتبة عنهما. (العباب.كتاب الحج:٤٩٤/١)