فقہ شافعی سوال نمبر – 0757
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0757
قربانی کے جانور کو ذبح کرتے وقت بسم اللہ یا تکبیر نہ پڑھے تو اس جانور کے ذبیحہ کاکیا حکم ہے؟
جانور کو ذبح کرتے وقت اصل میں بسم الله پڑھنا اور ذبح کرنے سے پہلے اور ذبح کے بعد تین مرتبہ تکبیر پڑھنا سنت ہے۔ اگر کوئی جانور ذبح کرتے وقت کچھ بھی نہ پڑھے تب بھی ذبیحہ صحیح اور درست ہوگا۔
ويكره ترك التسمية و لا تحرم……. ويسن و يكبّر في الاضحية ثلاثا قبل التسمية وثلاثا بعدها. (الديباج:٤/٣٢٥) وفي "مراسيل ابي داؤد” عن الصلت مرفوعاً:(ذبيحة المسلم حلال ذكر اسم الله أو لم يذكر) (عمدة المحتاج: ١٤/٢٤٧,٢٦٨)