فقہ شافعی سوال نمبر – 0758
فقہ شافعی سوال نمبر / 0758
اگر کسی غیر مسلم کی دکان میں مسلمان شخص مرغی یا بکرے کو ذبح کرتا ہو یا ذبح کرنے کے سلسلے میں شک ہو تو ایسی دکان سے گوشت خریدنا کیسا ہے؟
جانور کا ذبیحہ صحیح ہونے کے لیے ضروری ہے کہ ذبح کرنے والا مسلمان ہو، دکان مالک کے مسلمان ہونے یا نہ ہونے سے کچھ فرق نہیں، ہاں اگر کسی دکان کے سلسلہ میں یہ شک ہو کہ مسلمان نے ذبح کیا ہے یا غیر مسلم نے تو ایسی صورت میں اس دکان سے گوشت خریدنا جائز نہیں چونکہ غیر مسلم کا ذبیحہ حلال نہیں۔ ہاں اگر یقین ہو کہ مسلمان ہی نے ذبح کیا ہے تو اس دکان سے گوشت خریدنا جائز ہے۔
"و” شُرِطَ ” فِي الذَّابِحِ ” الشَّامِلِ لِلنَّاحِرِ وَلِقَاتِلِ غَيْرِ الْمَقْدُورِ عَلَيْهِ بِمَا يَأْتِي لِيَحِلَّ مَذْبُوحُهُ ” حِلَّ نِكَاحِنَا لِأَهْلِ مِلَّتِهِ ” بِأَنْ يَكُونَ مُسْلِمًا أَوْ كِتَابِيًّا بِشَرْطِهِ السَّابِقِ فِي النِّكَاحِ ذَكَرًا أَوْ أُنْثَى وَلَوْ أَمَةً كِتَابِيَّةً قَالَ تَعَالَى: {وَطَعَامُ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ حِلٌّ لَكُمْ } بِخِلَافِ الْمَجُوسِيِّ وَنَحْوِهِ۔ (فتح الوهاب: ٢/٢٢٧)