فقہ شافعی سوال نمبر – 0759
فقہ شافعی سوال نمبر / 0759
حالت احرام میں اگر کسی کو احتلام ہوجائے تو کیا اس پر فدیہ یا دم واجب ہوگا ؟
حالت احرام میں اگر کسی کو نیند میں یا حالت بیداری میں احتلام ہوجائے تو اس کے احرام پر کوئی اثر نہیں ہوگا اور نہ فدیہ واجب ہوگا۔ چاہے شہوت کے ابھرنے سے احتلام ہوا ہو یا کسی طرح غور و فکر کرنے یا بیوی کو چھونے کی وجہ سے احتلام ہوجائے۔ البتہ احرام کی حالت میں شہوت کے ساتھ بیوی کو دیکھنا اور چھونا حرام ہے۔
والنظر بشهوة واللمس بشهوة مع الحائل كل منهما حرام ولا تجب فيه الفدية و إن أنزل، والنظر بشهوة فيحرم لكن لا تجب الفدية (حاشية البيجوري :٤٨٥/١)