فقہ شافعی سوال نمبر – 0764
فقہ شافعی سوال نمبر / 0764
ایک حاجی حج کے فورا بعد سفر کرنا چاہتا ہے کیا وہ طواف زیارت کے ساتھ ہی طواف وداع کی نیت کر سکتا ہے؟
طواف زیارت اور طواف وداع دونوں مستقل اور الگ الگ طواف ہیں٬ اس ليے طواف زیارت کے ساتھ طواف کی نیت کرنا کافی نہیں ہوگا، لہذا دونوں کو الگ الگ کرنا چاہیے۔
طواف الوداع لا یدخل تحت طواف آخر، حتی لو اخر طواف الإفاضة وفعله بعد ایام منی و اراد السفر عقبه … لم یکفه (البیان :2/549) *مغنی المحتاج:1/676