فقہ شافعی سوال نمبر – 0767
فقہ شافعی سوال نمبر / 0767
دوران نماز اگر کسی امام کا وضو ٹوٹ جائے تو مقتدی حضرات باقی نماز کیسے مکمل کریں ؟
نماز کے دوران اگر کسی امام کا وضو ٹوٹ جائے تو اب مقتدیوں کے لیے اپنی نماز مکمل کرنے کے سلسلے میں دو طریقے ہیں۔ پہلا طریقہ یہ ہے کہ مقتدی اس امام سے الگ ہونے کی نیت کریگا اور اپنی بقیہ نماز مکمل کرے گا۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اسی وقت مقتدیوں میں سے کوئی ایک امامت کے لیے آگے بڑھے گا اور بقیہ نماز کی امامت کرے گا اور نماز مکمل کریگا۔
إذا بطلت صلاة الامام بحدث ونحوه ….. فانه يفارقه ولا يضر الماموم هذه المفارقة إذَا خَرَجَ الامام عن الصلاة بحديث تَعَمَّدَهُ أَوْ سَبَقَهُ أَوْ نَسِيَهُ أَوْ بِسَبَبٍ آخَرَ أَوْ بِلَا سَبَبٍ فَفِي جَوَازِ الِاسْتِخْلَافِ قَوْلَانِ مَشْهُورَانِ (الصَّحِيحُ) الْجَدِيدُ جَوَازُهُ۔ (المجموع:213/4)