فقہ شافعی سوال نمبر – 0768
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0768
سیلاب کی وجہ سے بہت سی جگہوں (کیرلا، آسام و غیرہ) پر بعض قیمتی اشیاء (سونا،چاندی، وغیرہ) ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوگئے ہیں، اب اگر یہ کسی کے ہاتھ لگ جائے تو کیا اس کا حکم لقطہ کی طرح ہوگا؟ اور اس کا مصرف کیا ہوگا؟
ہوا اور سیلاب وغیرہ کی وجہ سے جو اشیاء ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوجائے، تو وہ لقطہ کے حکم میں نہیں ہوگی، اس لیے کہ لقطہ میں مالک سے گرنے یا غفلت کی وجہ سے ضائع ہونا شرط ہے، لھذا ہوا اور سیلاب وغیرہ کی وجہ سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے والی اشیاء پر مال ضائع کا حکم ہوگا، اور وہ مال لقطہ کے حکم میں نہیں ہوگا، اور مال ضائع کا حکم یہ ہے کہ اس مال کو امام وقت یا حاکم و قاضی کے حوالے کیا جائے گا یا اگر بیت المال کا نظام ہو تو اسی بیت المال میں جمع کیا جائے گا اور ان دونوں کے مفقود ہونے کی صورت میں وہ خود اس مال کی حفاظت کرے گا یہاں تک کہ اس مال کا مالک مل جائے، اور اگر مالک ملنا دشوار ہو تو ان چیزوں کو رفاہی و ملی تنظیموں کے حوالے کیا جائے گا، تاکہ وہ مسلمانوں کے عمومی مصالح پر خرچ کیا جائے۔
قال الإمام النووي رحمه الله يشترط في اللقطة ثلاثة شروط غير ماسبق، أحدها: أن تكون شيئا ضاع من مالكه لسقوط أو غفلة ونحوهما ، فأما إذا ألقت الريح ثوبا في حجره، أو ألقى إليه هارب كيسا ولم يعرف من هو، فهو مال ضائع يحفظ ولايتملك. (روضة الطالبين:٤ / ٤٦٨) قال الإمام جمال الدين الأهدل رحمه الله: وما ألقاه نحو ريح أو هارب لايعرفه بنحو حجره أو داره، مال ضائع لالقطة، أمره للإمام يحفظه أو ثمنه إن رأى بيعه، أو يقترضه لبيت المال إلى ظهور مالكه إن توقعه، وإلا صرفه لمصارف بيت المال، وحيث لاحاكم أو كان جائرا … فعل من هو بيده فيه ذلك كما مر نظيره، ولمن هو بيده تملكه حيث كان له حق في بيت المال، و إلا فليس له ذلك. (عمدة المفتي والمستفتي:١ / ٧٢١)