فقہ شافعی سوال نمبر – 0774
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0774
میت کی تدفین سے پہلے کیا نماز غائبانہ پڑھ سکتے ہیں؟
میت کی تدفین سے پہلے دوسرے علاقوں میں غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کے لیے اس بات کا علم ہونا ضروری ہے کہ میت کو غسل دیا جاچکا ہوگا یعنی میت کا پاک ہونا شرط ہے میت کی نماز جنازہ اور دفن ہونا ضروری نہیں۔
علامہ رملی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ﻗﺎﻝ اﻷﺫﺭﻋﻲ: ﻭﻳﻨﺒﻐﻲ ﺃﻧﻬﺎ ﻻ ﺗﺠﻮﺯ ﻋﻠﻰ اﻟﻐﺎﺋﺐ ﺣﺘﻰ ﻳﻌﻠﻢ ﺃﻭ ﻳﻈﻦ ﺃﻧﻪ ﻗﺪ ﻏﺴﻞ: ﺃﻱ ﺃﻭ ﻳﻤﻢ ﺑﺸﺮﻃﻪ. ﻧﻌﻢ ﻟﻮ ﻋﻠﻖ اﻟﻨﻴﺔ ﻋﻠﻰ ﻃﻬﺮﻩ ﺑﺄﻥ ﻧﻮﻯ اﻟﺼﻼﺓ ﻋﻠﻴﻪ ﺇﻥ ﻛﺎﻥ ﻗﺪ ﻃﻬﺮ ﻓﺎﻷﻭﺟﻪ اﻟﺼﺤﺔ ﻛﻤﺎ ﻫﻮ ﺃﺣﺪ اﺣﺘﻤﺎﻟﻴﻦ اﻷﺫﺭﻋﻲ۔ (نهایة المحتاج:٢/٤٨٥) علامه دمیاطی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ﻭﻻ ﺑﺪ- ﻓﻲ ﺻﺤﺔ اﻟﺼﻼﺓ ﻋﻠﻰ اﻟﻐﺎﺋﺐ -ﺇﻥ ﻳﻌﻠﻢ -ﺃﻭ ﻳﻈﻦ- ﺃﻧﻪ ﻗﺪ ﻏﺴﻞ، ﻭﺇﻻ ﻟﻢ ﺗﺼﺢ.ﻧﻌﻢ: ﺇﻥ ﻋﻠﻖ اﻟﻨﻴﺔ ﻋﻠﻰ ﻏﺴﻠﻪ، ﺑﺄﻥ ﻧﻮﻯ اﻟﺼﻼﺓ ﺇﻥ ﻛﺎﻥ ﻏﺴﻞ، ﻓﻴﻨﺒﻐﻲ ﺃﻥ ﺗﺼﺢ – ﻛﻤﺎﻫﻮ ﺃﺣﺪ اﺣﺘﻤﺎﻟﻴﻦ ﻟﻷﺫﺭﻋﻲ۔ (اعانة الطالبین:٢/٢٠٧)