فقہ شافعی سوال نمبر – 0775
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0775
اگر کوئی شخص ایسا قمیص (short shirt) پہن کر نماز پڑھائے جس سے ستر کا حصہ سجدہ یا رکوع کی حالت میں کھل جاتا ہو تو ایسے شخص کے پیچھے نماز درست ہوگی یا نہیں ؟
جو لوگ ایسے چھوٹے قمیص یا پاجامہ پہن کر نماز پڑھتے ہیں اور جب وہ سجدے میں جاتے ہیں تو ان کا ستر کھل جاتا ہے تو اس صورت میں ان کی نماز باطل ہوجاتی ہے۔ اگر ایسا شخص امامت کرے تو مقتدی اس امام سے الگ ہونے کی نیت کر کے اپنی نماز مکمل کرے گا اور اس کو اعادہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔
وثالثها ستر العورة صلّی في الخلوة او غیرها فان ترکه مع القدوة لم یصح صلاته۔ (كنز الراغبين:١/ ٢٤٨-١٦٦) فصل إذا خرج الامام من صلاته بحدث او غیره انقطعت القدوة به فان لم یخرج وقطعها الماموم بأن نوی المفارقة جاز۔ (الديباج: ١/ ٣٦٠ -٢٦١)