فقہ شافعی سوال نمبر – 0777
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0777
اگر ایک گھر یا کمرہ میں چند آدمی ایک ساتھ رہتے ہوں تو کھانے کا سنت طریقہ کیا ہے؟
ایک سے زیادہ لوگ ہوں تو افضل اور سنت طریقہ یہ ہے کہ ایک ساتھ ہی کھانا کھائے چونکہ یہ برکت کا باعث ہے۔
امام ابن کثیر رحمه اللہ فرماتے ہیں ﻟﻴﺲ ﻋﻠﻴﻜﻢ ﺟﻨﺎﺡ ﺃﻥ ﺗﺄﻛﻠﻮا ﺟﻤﻴﻌﺎ ﺃﻭ ﺃﺷﺘﺎﺗﺎ ﻓﻬﺬﻩ ﺭﺧﺼﺔ ﻣﻦ اﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﻰ ﻓﻲ ﺃﻥ ﻳﺄﻛﻞ اﻟﺮﺟﻞ ﻭﺣﺪﻩ ﻭﻣﻊ اﻟﺠﻤﺎﻋﺔ ﻭﺇﻥ ﻛﺎﻥ اﻷﻛﻞ ﻣﻊ اﻟﺠﻤﺎﻋﺔ ﺃﺑﺮﻙ ﻭﺃﻓﻀﻞ. (تفسیر ابن کثیر:٨٠/٣) امام خطیب شربینی رحمه الله فرماتے ہیں وَتُسَنُّ الْجَمَاعَةُ وَالْحَدِيثُ غَيْرُ الْمُحَرَّمِ كَحِكَايَةِ الصَّالِحِينَ عَلَى الطَّعَامِ۔ (مغني المحتاج إلى معرفة معاني ألفاظ المنهاج,4/411) امام زکریا الانصاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: (وَيُسْتَحَبُّ الْجَمَاعَةُ وَالْحَدِيثُ غَيْرُ الْمُحَرَّمِ عَلَى الطَّعَامِ)…(وَ) يُسْتَحَبُّ (مُؤَاكَلَةُ عَبِيدٍ وَصِغَارِهِ) وَزَوْجَاتِهِ (وَأَنْ لَا يَخُصَّ نَفْسَهُ بِطَعَامٍ إلَّا لِعُذْرٍ۔ (أسنى المطالب في شرح روض الطالب٢٢٨/٣ (سنن ابن ماجه:٣٣٨٦)