فقہ شافعی سوال نمبر – 0780
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0780
نماز میں قرآن کریم کی تلاوت پر رونے کا کیا مسئلہ ہے کیا اس سے نماز باطل ہوگی؟
حالت نماز میں قرآن مجید کی تلاوت پر غور وفکر کرنا سنت ہے تاکہ اس کے معنی و مطلب کو جان سکے اور وہ مکمل نماز ہی میں مشغول ہوں اگر تلاوت کے دوران معنی اور مطلب کو سمجھنے سے رونا آجائے اور رونے کی وجہ سےآنسوں نکل آئے تو نماز درست ہے البتہ رونے یا ہچکیاں لینے سے دو یا دو سے زائد الفاظ ظاہر ہوجائیں تو اس سے نماز باطل ہوجائے گی۔
(و)يسن (تدبر القراءة) اي: تأمل معناها اجمالاً لا تفصيلاً، لئلا يشغله عن صلاته، قال الله تعالى، ليدبروا ايته۔ (الديباج في شرح المنهاج:٢٥٦/١) (والاصح: وان التنحنح، والضحك والبكاء، والانين والنفخ) والسعال والعطاس (ان ظهر به) اي: بكل. مكارم (حرفان.. بطلت، وإلا.. فلا جزماً لما مر۔ (الديباج في شرح المنهاج:٢٧٤/١)