فقہ شافعی سوال نمبر – 0782
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0782
بازار کی مسجد میں اگر ایک سے زیادہ جماعت بناکر نمازیں ہوتی ہوں تو ہر جماعت کے لیے الگ سے اذان و اقامت کہنے کا کیا مسئلہ ہے؟
اگر بازار کی مسجد ہو اور متعدد جماعتيں ہوتی ہوں تو ہر جماعت کے لیے الگ الگ اذان و اقامت کہنا مستحب ہے، ہاں پہلی اذان کے علاوہ بقیہ اذان کہتے وقت آواز کو بلند نہ کرے۔
ولو اقيمت جماعة في مسجد فحضر قوم لم يصلوا فهل يسن لهم الاذان قولان الصحيح نعم وبه قطع البغوي وغيره ولا يرفع الصوت لخوف اللبس سواء كان المسجد مطروقا او غير مطروق۔ (المجموع :١٠٣/٤) ولا شك فى انه اذا إذن يقيم۔ (العزيز شرح الوجيز/٤٠٧)