فقہ شافعی سوال نمبر – 0790
فقہ شافعی سوال نمبر / 0790
تسبیح کی نماز کا کیا حکم ہے اور اسکی کتنی رکعتیں، کب اور کتنی مرتبہ پڑھنا چاہیے؟
✍️ تسبیح کی نماز سنت ہے اور چار رکعتیں ہیں احادیث میں اس نماز کے تعلق سے بڑی فضیلت اور تاکید آئی ہے اس نماز کو ہر ہفتہ پڑھیں اگر یہ نہ ہوسکے تو ہر مہینے اور اس پر بھی عمل نہ ہوسکے تو سال میں ایک مرتبہ ہی پڑھ لے یا کم از کم عمر بھر میں ایک مرتبہ ہی تسبیح کی نماز پڑھے۔ (سَنَن الترمذي:٤٨٢) يستحب صلاة التسبيح للحديث الوارد فيها.. (المجموع: ٥٩/٤)