فقہ شافعی سوال نمبر – 0803
فقہ شافعی سوال نمبر / 0803
اگر کوئی امام جہری نماز کی تیسری رکعت میں بلند آواز سے سورہ فاتحہ پڑھے اور مکمل ہونے سے پہلے رک جائے تو اس صورت میں نماز ہوجائے گی یا دوبارہ نماز ادا کرنی ہوگی؟
امام مغرب یا عشاء کی جہری نماز میں تیسری یا چوتھی رکعت میں آواز سے سورہ فاتحہ پڑھے پھر بیچ میں رک جائے اور بقیہ سورہ فاتحہ آہستہ آواز سے مکمل کرے تو اس صورت میں امام اور مقتدیوں کی نماز پر کچھ اثر نہیں ہوگا نماز ہوجائے گی البتہ امام صاحب نماز میں مکروہ تنزیہی کا مرتکب ہوگا۔
لو جهر في موضع الاسرار او عكس لم تبطل صلاته ولا سجود السهو فيه ولكنه ارتكب مكروهاً هذا مذهبنا۔ (المجموع:٣٤٥/٣)