فقہ شافعی سوال نمبر – 0812
فقہ شافعی سوال نمبر / 0812
كیا عورت شوہر کو خوش کرنے کے لیے تزئین (میک آپ) کر سکتی ہے؟
عورت کا اپنے شوہر کے لیے زیب و زینت اختیار کرنا مستحب ہے. البتہ تزیین (میک آپ) میں ایسی چیزوں کا استعمال نہ کریں جو فرض وضو اور غسل میں پانی کا چمڑی تک پہنچنے میں رکاوٹ بنے یا جس کو استعمال کرنے سے شریعت میں منع کیا گیا ہے۔
قال الإمام العمراني رحمة الله: و يستحب للمرأة أن تختضب بالحناء في كل وقت إذا كانت ذات زوج؛ لأن هذا زينة وجمال، وقد استحب لها التجمل للزوج. (البيان :٤ /١٢٦) قال الإمام البجيرمي رحمه الله: وقوله:”عدم القيام بها” أي بحاجته المتعلقة بالنكاح، كاستعمالها الطيب إذا أمرها به والتزين بأنواع الزينة عند أمره وإحضار ما تتزين به لها . (حاشية البجيرمي على الخطيب/٣/٣٦٠)