فقہ شافعی سوال نمبر – 0820
سوال نمبر / 0820
کیا عورت نقاب کے ساتھ نماز پڑھ سکتی ہیں؟
عورت کا نقاب کے ساتھ نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ الا یہ کہ عورت کو کسی ایسی جگہ نماز پڑھ رہی ہو جہاں غیر محرم ہوں تو عورت کے ليے پردہ کا اہتمام کرنا چاہیےالبتہ پردہ کی صورت میں سجدہ کرتے وقت اپنی پیشانی سے پردہ ہٹاکر سجدہ کرے۔
قال المصنف رحمة الله عليه :” وَيُكْرَهُ لِلْمَرْأَةِ أَنْ تَنْتَقِبَ فِي الصَّلَاةِ لِأَنَّ الْوَجْهَ من المرأة ليس بعورة فهي كالرجل "ويكره للمرأة أن تنتقب في الصلاة؛ لأن وجهها ليس بعورة يكره أن يصلي الرجل متلثما والمرأة منتقبة إلا أن يكون في مكان وهناك أجانب لا يحترزون عن النظر إليها فلا يجوز لها رفع النقاب۔ (البيان:١٢٥/٢) بشرط ان تکون جبھتھا مکشوفۃ عندالسجود (حاشیۃ البجیرمی علی الخطیب:1/453)