فقہ شافعی سوال نمبر – 0835
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0835
اگر بالغ مرد اور نابالغ بچوں کے ساتھ عورتیں بھی جماعت سے نماز پڑھ رہی ہوں تو ان کی صف بندی کی کیا صورت ہوگی؟
اگر بالغ مرد اور نابالغ بچوں کے ساتھ عورتیں بھی ہوں تو امام کے پیچھے پہلی صف میں بالغ مرد اور نابالغ بچوں کو کھڑا کیا جائے گا، اور گھر کی عورتیں اس کے پیچھے دوسری صف بناکر نماز پڑھیں گی۔
قال الإمام النووي رحمه الله : وإن حضر معه إمرأة ورجلان ، أو رجل وصبي قام الرجلان ، أو الرجل والصبي خلف الإمام صفا وقامت هي خلفهما (روضة الطالبين١/٤٦٣) قال الإمام العمراني رحمه الله: وإن حضر مع الرجل والصبي إمرأة وقفت خلفهما لحديث أنس . (البيان:٢/ ٤١٤)