فقہ شافعی سوال نمبر – 0840
فقہ شافعی سوال نمبر / 0840
گھر میں اکیلے فرض نماز پڑھتے وقت قرات بلند آواز سے پڑھنے کا کیا مسئلہ ہے؟
*اگر کوئی گھر میں اکیلے نماز پڑھتا ہو تو اس کو چاہیے کہ اپنی قرات کو جہری نمازوں فجر، مغرب اور عشاء کی شروع کی دو رکعتوں میں قرات آواز کے ساتھ پڑھنا سنت ہے۔ اور بقیہ نمازوں یعنی ظہر اور عصر میں (سرا) آہستہ آواز میں پڑھنا سنت ہے *
فروع. يستحب للامام، والمنفرد الجهر في الصبح والاولين من المغرب والعشاء. والسنة. أن يجهر الامام، والمنفردفي. الصبح والاولين. من المغرب، والاولين من العشاء ويسر فيما سوى ذلك من الصلوات الخمس، لانه نقل ذلك من النبي.صلى الله عليه وسلم. نقلا متواترا وهو اجماع لا خلاف فيه. (مغني المحتاج:٣٦٢/١)