فقہ شافعی سوال نمبر – 0862
فقہ شافعی سوال نمبر / 0862
*کُتا اگر کسی جگہ بیٹھ جائے تو اس جگہ کو دھونا دھونے کا کیا طریقہ کیا ہے؟*
*کُتا ناپاک ہے، لہذا کُتا کسی جگہ پر بیٹھ کر چلا گیا اگر وہ جگہ اور کُتا دونوں خشک تھے تو وہ جگہ ناپاک نہیں ہوگی۔ لیکن اگر کتا اور جگہ دونوں یا ان میں سے کوئی ایک تر ہو تو وہ جگہ ناپاک ہوگی۔ اس جگہ کو پاک کرنے کے لئے سات مرتبہ دھونا ضروری ہے، اور سات مرتبہ میں ایک مرتبہ مٹی ملاکر پانی بہانا ضروری ہے۔البتہ اگر وہ زمین مٹی والی ہو تو اس صورت میں صرف سات مرتبہ صرف پانی بہانا کافی ہے ۔*
*النَّجِسُ إذَا لَاقَى شَيْئًا طَاهِرًا، وَهُمَا جَافَّانِ: لَا يُنَجِّسُهُ* (الأشباه والنظائر للسيوطي:٤٣٢) *لَوْ مَاسَّ الْكَلْبُ ثَوْبًا رَطْبًا أَوْ مَاسَّ بِبَدَنِهِ الرَّطْبِ ثَوْبًا يَابِسًا أَوْ وَطِئَ بِرُطُوبَةِ رِجْلِهِ عَلَى أَرْضٍ أَوْ بِسَاطٍ كَانَ كَالْوُلُوغِ فِي وُجُوبِ غَسْلِهِ سَبْعًا فِيهِنَّ مَرَّةٌ بِالتُّرَابِ۔* (الحاوي الكبير:٣١٥/١) *يَكْفِي التُّرَابُ الْمَمْزُوجُ بِالْمَائِعِ؛ لِأَنَّ الْمَقْصُودَ مِنْ تِلْكَ الْغَسْلَةِ إنَّمَا هُوَ التُّرَابُ وَلَا يَجِبُ تَتْرِيبُ أَرْضٍ تُرَابِيَّةٍ إذْ لَا مَعْنَى لِتَتْرِيبِ التُّرَابِ فَيَكْفِي تَسْبِيعُهَا بِمَاءٍ وَحْدَهُ۔* (مغني المحتاج :٢٤١/١) *بِخِلَافِ الْأَرْضِ الْحَجَرِيَّةِ وَالرَّمْلِيَّةِ الَّتِي لَا غُبَارَ فِيهِمَا فَلَا بُدَّ مِنْ تَتْرِيبِهِمَا۔* (نهاية المحتاج:٢٥٦/١)