فقہ شافعی سوال نمبر – 0863
فقہ شافعی سوال نمبر / 0863
*اگر کوئی شافعی شخص حنفی امام کی اقتدا میں نماز پڑھ رہا ہو تو ایسا مقتدی اپنی سورہ فاتحہ کب پڑھے گا؟*
*شوافع کے نزدیک ہر رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنا فرض ہے اگر کوئی شافعی شخص حنفی امام کی اقتداء میں نماز پڑھ رہا ہو تو اس کو چاہیے کہ امام کے سورہ فاتحہ کے ختم ہونے کے ساتھ ہی اپنی سورہ فاتحہ شروع کرے اور اگر یہ گمان ہو کہ امام طویل سورت پڑھنے کا عادی نہیں ہے جس کی وجہ سے سورہ فاتحہ کا موقع نہیں مل سکتا تو امام کے سورہ فاتحہ شروع کرنے کے بعد مقتدی اپنی سورة فاتحہ شروع کرکے مکمل کرسکتا ہے*
*علامہ خطیب شربینی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ﻓﺈﻥ ﻋﻠﻢ ﺃﻥ اﻹﻣﺎﻡ ﻻ ﻳﻘﺮﺃ السورة ﺃﻭ ﻳﻘﺮﺃ ﺳﻮﺭﺓ ﻗﺼﻴﺮﺓ ﻻ ﻳﺘﻤﻜﻦ ﺑﻌﺪ ﻗﺮاءﺗﻪ ﻣﻦ ﺇﺗﻤﺎﻡ اﻟﻔﺎﺗﺤﺔ ﻓﻌﻠﻴﻪ ﺃﻥ ﻳﻘﺮﺃ اﻟﻔﺎتحة معه.* (مغني المحتاج:١/٥٠٩) *علامہ رملي رحمة الله علیہ فرماتے ہیں: لَوْ عَلِمَ أَنَّ إمَامَهُ يَقْتَصِرُ عَلَى الْفَاتِحَةِ أَوْ سُورَةٍ قَصِيرَةٍ وَلَا يَتَمَكَّنُ مِنْ إتْمَامِ الْفَاتِحَةِ فَعَلَيْهِ أَنْ يَقْرَأَ الْفَاتِحَةَ مَعَ قِرَاءَتِهِ۔* (نهاية المحتاج:٢/٢٣١)