فقہ شافعی سوال نمبر – 0864
فقہ شافعی سوال نمبر / 0864
*خطبہ جمعہ میں تقوی کی وصیت کا کیا حکم ہے ؟*
*خطبہ جمعہ میں تقوی کی وصیت کرنا ضروری ہے البتہ تقوی کی وصیت کرنے میں کسی خاص الفاظ کا استعمال کرنا ضروری نہیں ہے بلکہ اصل مقصد اللہ کی اطاعت پر ابھارنا اور گناہ پر تنبیہ کرنا ہے اگر کوئی خطیب خطبہ جمعہ میں انہی چیزوں کو دوسرے الفاظ میں بیان کرے تو تقوی کی وصیت حاصل ہوگی لیکن صرف دنیاوی زیب و زینت اور دھوکہ سے متنبہ کرنا کافی نہیں ہوگا۔*
*وثالثها الوصية بالتقوی للأتباع رواه مسلم، ولا يتعين لفظ الوصية بالتقوى لان الغرض الوعظ والحث على طاعة الله تعالى فيكفى أَطِيعُوا الله وراقبوه۔* (مغنى المحتاج:٤٨٧/١) *الوصیت بالتقوی للأتباع، ولا يتعين لفظها اي الوصية بالتقوى لان غرضها الوعظ وهو حاصل بغير لفظها كاطيعوا الله … ولا يكفي الاقتصار على تحذير من غرور الدنيا .* (اسني المطالب:٥١٥/٥١٦:١)