فقہ شافعی سوال نمبر – 0870
فقہ شافعی سوال نمبر / 0870
*قربانی کے چمڑے کو بطور صدقہ غریب کو دینا اور وہ غریب اس چمڑے کو بیچ دے تو کیا قربانی درست ہوگی یا نہیں؟*
*قربانی کے جانور کا چمڑا اس کے گوشت کی طرح کسی غریب کو صدقہ کی نیت سے دینا جائز ہے۔ چونکہ غریب اس چمڑے کا مالک بن جاتا ہے اس اعتبار سے اس کے لئے قربانی کے گوشت کی طرح قربانی کے جانور کا چمڑا فروخت کرنا بھی جائز ہے۔*
*وَيَتَصَدَّقُ بِجِلْدِهَا أَوْ يَنْتَفِعُ بِهِ) بِنَفْسِهِ أَوْ يُعِيرُهُ لِغَيْرِهِ، وَيَحْرُمُ عَلَيْهِ وَعَلَى وَارِثِهِ بَيْعُهُ كَسَائِرِ أَجْزَائِهَا وَإِجَارَتُهُ وَإِعْطَاؤُهُ أُجْرَةً لِلْجَزَّارِ لِخَبَرِ «مَنْ بَاعَ جِلْدَ أُضْحِيَّتِهِ فَلَا أُضْحِيَّةَ لَهُ» وَلِزَوَالِ مِلْكِهِ عَنْهَا بِذَبْحِهَا .* (نهايه المحتاج.١٤٢/٨) *ﻭﺃﻣﺎ اﻟﻔﻘﺮاء ﻓﻴﺠﻮﺯ ﻟﻬﻢ ﻓﻲ اﻟﻤﺄﺧﻮﺫ ﺟﻤﻴﻊ اﻟﺘﺼﺮﻓﺎﺕ.* (حاشيه الجمل.٢٥٩/٥)