فقہ شافعی سوال نمبر – 0873
فقہ شافعی سوال نمبر / 0873
*باپ اگر استطاعت کے باوجود اپنی طرف سے قربانی نہ کرے بلکہ اپنے نابالغ بچہ کی طرف سے قربانی کرنا چاہیے تو کیا اس کی گنجائش ہے؟*
*قربانی کے اصل مخاطب عاقل، بالغ، استطاعت رکھنے والے مسلمان ہیں، لیکن اگر بچے کا ولی اپنی طرف سے قربانی نہ کرتے ہوئے اپنے بچہ کی طرف سے قربانی کرنا چاہے تو کر سکتا ہے۔*
*قال ابن حجر الهيتمي في تحفة المحتاج: أَنَّ لِلْوَلِيِّ الْأَبِ فَالْجَدِّ التَّضْحِيَةَ عَنْ مُوَلِّيهِ وَعَلَيْهِ فَلَا يُقَدَّرُ انْتِقَالُ الْمِلْكِ فِيهَا لِلْمُوَلِّي كَمَا هُوَ ظَاهِرٌ.* (تحفة المحتاج:٩ / ٣٦٩) *ﻭَﺃَﻣَّﺎ اﻟﺘَّﻀْﺤِﻴَﺔُ ﻋَﻦْ ﻃِﻔْﻠِﻪِ ﻓَﻬِﻲَ ﻏَﻴْﺮُ ﻣُﺨَﺎﻃَﺐٌ ﺑِﻬَﺎ ﻭَﺇِﻧَّﻤَﺎ ﻭُﺳِّﻊَ ﻟَﻪُ ﻓِﻴﻬَﺎ ﺗَﺤْﺼِﻴﻼً ﻟِﻠﺜَّﻮَاﺏِ ﻟِﻤُﻮَﻟِّﻴﻪِ.* (فتاوى الفقهية الكبرى:٤ / ٢٥٥)