فقہ شافعی سوال نمبر – 0876
فقہ شافعی سوال نمبر /0876
*قربانی کے لیے جانوروں کی عمر کا اعتبار ہوگا یا دانتوں کا اعتبار ہوگا؟*
*قربانی کے صحیح ہونے کے لیے جانور کے لیے متعین کردہ عمر کے مطابق ہونا ضروری ہے قربانی کے جانوروں میں دانتوں کا کوئی اعتبار نہیں ہے، بلکہ دانت صرف عمر معلوم کرنے کے لئے بطور علامت کے ہیں، لہذا اگر یقینی طور پر شریعت کی متعین کردہ عمر کے مطابق جانور ہے تو خواہ دانت ہوں یا نہ ہوں قربانی درست ہوگی۔*
*قال الإمام الرملي في نهاية المحتاج: وَشَرْطُ) إجْزَاءِ (إبِلٍ أَنْ تَطْعُنَ) بِضَمِّ الْعَيْنِ…..أَيْ تَشْرُعُ (فِي السَّنَةِ السَّادِسَةِ وَبَقَرٌ وَمَعْزٌ فِي الثَّالِثَةِ وَضَأْنٌ فِي الثَّانِيَةِ) بِالْإِجْمَاعِ .* (نهاية المحتاج:٨ / ١٣٣)