فقہ شافعی سوال نمبر – 0878
فقہ شافعی سوال نمبر / 0878
*اگر کوئی شخص بیرون ملک مقیم ہو اور اسکی جانب سے ہندوستان میں قربانی کی جارہی ہو تو بیرون کی عید کا اعتبار کرتے ہوئےقربانی عید سے ایک روز پہلےکی جائے گی یا ہندوستان کی عید کے روز کرنا ہوگا؟*
اگر کوئی شخص بیرون ملک ہو اور اس کی جانب سے ہندوستان میں قربانی کی جا رہی ہو تو قربانی کا وقت اور دن اس جگہ کے اعتبار سے ہوگا جہاں قربانی ہورہی ہے یعنی ھندوستان کی تاریخ اور ھندوستان میں دن کا وقت ہونا ضروری ہے
*علامه رملي رحمة الله فرماتے ہیں: ﺑﺄﻥ اﻟﺘﻀﺤﻴﺔ ﻣﻦ ﺗﻮاﺑﻊ اﻟﻌﻴﺪ.* (نھایة المحتاج:١٣٨/٨) *علامہ نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ﻣﺤﻞ اﻟﺘﻀﺤﻴﺔ ﻣﻮﺿﻊ اﻟﻤﻀﺤﻲ ﺳﻮاء ﻛﺎﻥ ﺑﻠﺪﻩ ﺃﻭ ﻣﻮﺿﻌﻪ ﻣﻦ اﻟﺴﻔﺮ۔* (المجموع:٤٢٥/٨) *علامہ البکری الدمیاطی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ﻭﻳﺠﻮﺯ اﻟﺘﻮﻛﻴﻞ ﻓﻲ ﺷﺮاء اﻷﺿﺤﻴﺔ ﻭاﻟﻌﻘﻴﻘﺔ ﻭﻓﻲ ﺫﺑﺤﻬﺎ۔* (اعانة الطالبين:٣٨١/٢)