فقہ شافعی سوال نمبر – 0883
فقہ شافعی سوال نمبر / 0883
*عورت بالغ ہونے کی اصل عمر کیا ہے؟ اگر اس متعینہ عمر کے بعد بھی حیض نہ ائے تو اسے نابالغ شمار کیا جائے؟*
*عورت کے بالغ ہونے کی کم سے کم عمر نو سال ہے اور زیادہ سے زیادہ عمر پندرہ سال ہے نو سال سے پندرہ سال تک اگر حیض نہ آئے تب وہ نابالغ مانی جائے گی اور اگر پندرہ سال کے بعد بھی حیض نہ آئے تب وہ بالغ مانی جائے گی ۔*
*علامہ انصاری رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ﻭاﻟﺼﺤﻴﺢ ﺃﻥ ﺃﻗﻞ ﺳﻨﻪ ﺗﺴﻊ ﺳﻨﻴﻦ ﻗﻤﺮﻳﺔ۔* (اسنی المطالب:٩٩/١) *علامہ عمرانی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ﻭﺃﻣﺎ اﻟﺴﻦ ﻓﻬﻮ ﺃﻥ ﻳﺴﺘﻜﻤﻞ اﻟﺮﺟﻞ ﺃﻭ اﻟﻤﺮﺃﺓ ﺧﻤﺲ ﻋﺸﺮﺓ ﺳﻨﺔ.* (البیان:٢١٩/٦)