فقہ شافعی سوال نمبر – 0885
فقہ شافعی سوال نمبر / 0885
*مائیک پر اذان دیتے وقت کانوں میں انگلی ڈالنے کا کیا حکم ہے ؟ جبکہ اس کے بغیر بھی مقصد حاصل ہو رہا ہو*
*اذان کے وقت کانوں میں انگلیاں ڈالنا ایک مستحب عمل ہے۔ اگرچہ آج کل مائک پر اذان دینے سے آواز کو بلند کرنے کا مقصد حاصل ہوجاتا ہے، پھر بھی کانوں میں انگلی ڈالنے کا عمل ایک مستقل سنت ہے۔*
*امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: اﻟﺴﻨﺔ ﺃﻥ ﻳﺠﻌﻞ ﺃﺻﺒﻌﻴﻪ ﻓﻲ ﺻﻤﺎﺧﻲ ﺃﺫﻧﻴﻪﻭﻓﻴﻪ ﻓﺎﺋﺪﺓ ﺃﺧﺮﻯ ﻭﻫﻲ ﺃﻧﻪ ﺭﺑﻤﺎ ﻟﻢ ﻳﺴﻤﻊ ﺇﻧﺴﺎﻥ ﺻﻮﺗﻪ ﻟﺼﻤﻢ ﺃﻭ ﺑﻌﺪ ﺃﻭ ﻏﻴﺮﻫﻤﺎ ﻓﻴﺴﺘﺪﻝ ﺑﺄﺻﺒﻌﻴﻪ ﻋﻠﻰ ﺃﺫاﻧﻪ.* (المجموع:١٠٨/٣) *علامہ عمرانی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ﻭﻷﻧﻪ ﻗﺪ ﻳﻜﻮﻥ ﻫﻨﺎﻙ ﻣﻦ ﻻ ﻳﺴﻤﻊ ﺻﻮﺗﻪ، ﻓﻴﺤﺼﻞ ﻟﻪ اﻟﻌﻠﻢ ﺑﺎﻷﺫاﻥ ﺑﻤﺸﺎﻫﺪﺗﻪ ﻟﻪ ﺑﺬﻟﻚ.* (البیان:٧٥/٢)