فقہ شافعی سوال نمبر – 0889
فقہ شافعی سوال نمبر / 0889
*ناپاک جگہ پر چٹائی وغیرہ بچھاکر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟*
*نجاست کی جگہ پر نماز پڑھنا درست نہیں ہے ہاں اگر کوئی مناسب جگہ نہ ہو تو اسی نجاست والی زمین پر کپڑا یا چٹائی وغیرہ بچھا کر ہو نماز پڑھ سکتے ہیں البتہ ایسی جگہ پر کوئی چیز بچھا کر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔*
*علامہ نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں۔اﻟﻤﺰﺑلة، ﻭاﻟﻤﺠﺰﺭﺓ، ﻭاﻟﻨﻬﻲ ﻓﻴﻬﻤﺎ ﻟﻨﺠﺎﺳﺔ اﻟﻤﻮﺿﻊ. ﻓﻠﻮ ﻓﺮﺵ ﺛﻮﺑﺎ ﺃﻭ ﺑﺴﺎﻃﺎ ﻃﺎﻫﺮا، ﺻﺤﺖ ﺻﻼﺗﻪ، ﻭﻟﻜﻦ ﺗﻜﺮﻩ ﺑﺴﺒﺐ اﻟﻨﺠﺎﺳﺔ ﺗﺤﺘﻪ..* (روضةالطالبين: ٢٧٧/١) *علامہ شیرازی ابو اسحاق رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ﻓﺈﻥ ﺻﻠﻰ ﻋﻠﻰ ﺃﺭﺽ ﻓﻴﻬﺎ ﻧﺠﺎﺳﺔ ﻓﺈﻥ ﻋﺮﻑ ﻣﻮﺿﻌﻬﺎ ﺗﺠﻨﺒﻬﺎ ﻭﺻﻠﻰ ﻓﻲ غيرها ﻭﺇﻥ ﻓﺮﺵ ﻋﻠﻴﻬﺎ ﺷﻴﺌﺎ ﻭﺻﻠﻰ ﻋﻠﻴﻪ ﺟﺎﺯ ﻷﻧﻪ ﻏﻴﺮ ﻣﺒﺎﺷﺮ ﻟﻠﻨﺠﺎﺳﺔ۔* (المهذب: ١٢٠/١)