فقہ شافعی سوال نمبر – 0897
فقہ شافعی سوال نمبر / 0897
*کسی کو رات میں ایک سے زائد احتلام ہوجائے تو ایک ہی غسل کافی ہے، یا ہر بار غسل کرنا ہوگا؟*
*کسی شخص کو اگر متعدد مرتبہ فرض غسل کی ضرورت پیش آئے تو آخیر میں ایک مرتبہ غسل لینا کافی ہے۔ اگر غسل لینے کے بعد دوبارہ احتلام ہوجائے یا جماع کرے یا جماع کے بغیر صرف شہوت ابھرنے سے منی خارج ہوجائے تو دوبارہ غسل کرنا فرض ہے۔*
*قال الإمام النووي رحمة الله عليه في المجموع: وَكَذَا لَوْ أَجْنَبَ مَرَّاتٍ بجماع امرأة واحدة ونسوة أَوْ احْتِلَامٍ أَوْ بِالْمَجْمُوعِ كَفَاهُ غُسْلٌ بِالْإِجْمَاعِ سواء كَانَ الْجِمَاعُ مُبَاحًا أَوْ زِنًا وَمِمَّنْ نَقَلَ الاجماع فيه أبو محمد بن حزم* (المجموع. ١ / ٤٧٢) البخاري: ٥٢١٥، مسلم: ٣٠٩