فقہ شافعی سوال نمبر – 0900
فقہ شافعی سوال نمبر / 0900
*اگر کوئی شخص رکوع کرنے پر قادر نہ ہو لیکن کھڑے ہوکر نماز پڑھنے پر قادر ہو تو ایسا شخص نماز کیسے ادا کرے گا؟*
*نماز کے صحیح ہونے کے لیے کھڑا ہونا شرط ہے ہاں اگر کوئی شخص پوری نماز کھڑے ہوکر پڑھنے کی طاقت نہ رکھتا ہو یعنی رکوع اور سجدہ کرنے میں تکلیف ہو تو ایسا شخص نماز کھڑے ہو کر ہی پڑھے گا۔ البتہ صرف رکوع اور سجدہ کے لیے کرسی پر بیٹھ کر بقیہ نماز کھڑے ہوکر ادا کرے گا ۔*
*ﻭﻟﻮ ﻋﺠﺰ ﻋﻦ ﺭﻛﻮﻉ ﻭﺳﺠﻮﺩ) ﺩﻭﻥ ﻗﻴﺎﻡ. (ﻗﺎﻡ) ﻭﺟﻮﺑﺎ. (ﻭﻓﻌﻞ ﻣﺎ ﺃﻣﻜﻨﻪ) ﻓﻲ اﻧﺤﻨﺎﺋﻪ ﻟﻬﻤﺎ ﺑﺼﻠﺒﻪ۔* (حاشيه الجمل:١٩١/١) *(ﻭﻟﻮ ﺃﻣﻜﻨﻪ) اﻟﻘﻴﺎﻡ ﻣﺘﻜﺌﺎ ﻋﻠﻰ ﺷﻲء ﺃﻭ اﻟﻘﻴﺎﻡ ﻋﻠﻰ ﺭﻛﺒﺘﻴﻪ ﻟﺰﻣﻪ ﺫﻟﻚ؛ ﻷﻧﻪ ﻣﻴﺴﻮﺭﻩ. ﺃﻭ ﺃﻣﻜﻨﻪ (اﻟﻘﻴﺎﻡ ﺩﻭﻥ اﻟﺮﻛﻮﻉ ﻭاﻟﺴﺠﻮﺩ) ﻟﻌﻠﺔ ﺑﻈﻬﺮﻩ ﻣﺜﻼ ﺗﻤﻨﻊ اﻻﻧﺤﻨﺎء (ﻗﺎﻡ) ﻭﺟﻮﺑﺎ (ﻭﻓﻌﻠﻬﻤﺎ ﺑﻘﺪﺭ ﺇﻣﻜﺎﻧﻪ) ﻓﻲ اﻻﻧﺤﻨﺎء ﻟﻬﻤﺎ ﺑﺎﻟﺼﻠﺐ، ﻟﻘﻮﻟﻪ -ﺻﻠﻰ اﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ- ﻓﻲ اﻟﺤﺪﻳﺚ اﻟﺼﺤﻴﺢ ﺇﺫا ﺃﻣﺮﺗﻜﻢ ﺑﺄﻣﺮ ﻓﺄﺗﻮا ﻣﻨﻪ ﻣﺎ اﺳﺘﻄﻌﺘﻢ ﻓﺈﻥ ﻋﺠﺰ ﻓﺒﺎﻟﺮﻗﺒﺔ ﻭاﻟﺮﺃﺱ، ﻓﺈﻥ ﻋﺠﺰ ﺃﻭﻣﺄ ﺇﻟﻴﻬﻤﺎ.* (مغني المحتاج:٣٤٩/١) ▪️ المجموع. ٢٥٨/٣ ▪️ المهذب. ١٩١/١ ▪️ النجم الوهاج. ٩٩/٢