فقہ شافعی سوال نمبر – 0902
فقہ شافعی سوال نمبر / 0902
غیر مسلم پچہ کی پیدائش پر کان میں اذان دینے کا کیا مسئلہ ہے؟
مسلمان بچہ کی طرح غیر مسلم بچہ کی پیدائش کے وقت بھی کان میں اذان دینا سنت ہے۔ اگر کوئی غیر مسلم خود مطالبہ کرے تو اذان دینے میں کوئی حرج نہیں۔
وظاھر اطلاق المصنف۔فعل الاذان۔ وان کان المولود کافرا وھو قریب لان المقصود ان اول مایقرع سمعه ذکراللہ ودفع الشیطان عنہ وربما یکون دفعہ عنہ مؤدیا لبقائه علی الفطرۃ حتی یکون ذلك سببا لھدایته بعد بلوغه۔ (حاشیۃ الجمل:8/231) بجیرمی علی الخطیب:4/345 اسنی المطالب:2/473