فقہ شافعی سوال نمبر – 0924
فقہ شافعی سوال نمبر / 0924
*فقہ کی اصطلاح میں حرمت مصاہرت کسے کہتے ہیں اور وہ کون کون ہیں؟ *
*فقہ کی اصطلاح میں حرمت مصاہرت سے مراد ایسے رشتے جو نکاح کی وجہ سے ہمیشہ کے لیے حرام ہوتے ہیں۔ وہ مندرجہ ذیل عورتیں ہیں : ١) باپ کی بیوی (سوتیلی ماں) اسی طرح دادا نانا کی بیویاں یعنی اصول کی بیویاں۔۲) تمام فروع کی بیویاں بیٹا، پوتا، پر پوتا ۔ ۳) بیوی کی ماں، نانی، دادی، پرنا نانی و پردادی۔ ٤) ربیبہ (بیوی کی بیٹی) جبکہ باپ نے اس کی ماں سے نکاح کے بعد تعلق قائم کیا ہو۔*
*قال الإمام النووي رحمة الله عليه : الاربع المنصوص على تحريمهن بالمصاهرة، فأما الزوجة والربيبة وحليلة الابن وحليلة الاب لقوله تعالى (ولا تنكحوا ما نكح آباؤكم من النساء) وقوله تعالى (وأمهات نسائكم وربائكم اللاتى في حجوركم من نسائكم اللاتى دخلتم* ( المجموع:٢١٧/١٦)
*وقال فيه أيضاً: ضأن الزنا لا يثبت حرمة المصاهرة حتى يجوز للزاني أن ينكح أم المزني بها* (المجموع: ١٦ / ٢١٩)