فقہ شافعی سوال نمبر – 0926
فقہ شافعی سوال نمبر / 0926
اگر کسی کے نام کے معنی اچھا یا مناسب نہ ہو تو اس نام کو بدل کر دوسرا نام رکھنے کا کیا حکم ہے؟
* برے نام اور نامناسب معانی والے نام کو بدلنا شرعا درست بلکہ ایسے ناموں کو بدلنا مستحب ہے۔ اگر ایسا نام ہو جسے رکھنا حرام ہو تو پھر ایسے ناموں کا بدلنا واجب اور ضروری ہے۔*
ویسن ان تغیر الاسماء القبیحة وما یتطیر بنفیه لخبر مسلم انه صلی اللہ علیہ وسلم غیر اسم عاصیة وقال: انت جمیلة (مغنی المحتاج:6/182)
السنة تغییر الاسم القبیح للحدیث الصحیح. (المجموع:4/328)
یجب تغییر الاسم الحرام علی الاقرب لانه من ازالة المنکر. (حاشیة البیجوری:2/458)