فقہ شافعی سوال نمبر – 0947
فقہ شافعی سوال نمبر / 0947
اگر کسی شخص کو نماز میں رکوع کے بعد اعتدال کے بغیر سجدہ میں چلا جائے تو کیا ایسے شخص کی نماز درست ہوگی؟
بیماری یا بوڑھاپے کی وجہ سے اگر کسی شخص کو مکمل کھڑا ہونا دشوار ہونے کی بناء پر نماز میں رکوع کے بعد مکمل اعتدال کے بغیر جتنا ممکن ہو اٹھ کر سیدھے سجدہ میں چلا جائے تو ایسے بیمار شخص کی نماز درست ہوگی اور اعتدال اس سے ساقط ہوگا ۔
لو عجز عن الاعتدال سقط عنه فیسجد من رکوعه فان زال عذرہ قبل وضع جبھته اعتدل لابعدہ (العباب :1/203)