فقہ شافعی سوال نمبر – 0949
فقہ شافعی سوال نمبر / 0949
قران مجيد کو زمین پر رکھنے کا کیا حکم ہے؟
قرآن مجید اللہ تعالی کی آخری کتاب ہے اس کی عظمت و رفعت کا تقاضا یہ ہے کہ کسی بلند اور پاک جگہ پر رکھا جائے تاکہ قرآن مجید کی مکمل طور پر عظمت و رفعت ملحوظ رہے لھذا قرآن مجید کو کسی اونچی جگہ پر رکھنا چاہیے۔ تاکہ قرآن مجید کی بے ادبی اور بے حرمتی نہ ہو۔ اس کے برخلاف اگر کوئی قرآن مجید کو زمین پر رکھے یا کسی ایسی جگہ رکھے جہاں پر قران مجید کی توہین اور بے ادبی ہوتی ہو تو پھر حرام ہے۔
علامہ بجيرمي رحمة الله عليه فرماتے ہیں: وَضْعُ الْمُصْحَفِ فِي رَفِّ خِزَانَةٍ وَوَضْعُ نَحْوِ تَرْجِيلٍ فِي رَفٍّ أَعْلَى مِنْهُ وَيَحْرُمُ وَضْعُ الْمُصْحَفِ عَلَى الْأَرْضِ. (حاشية البجيرمي: ٣٧٦/١)
علامہ رافعی رحمة اللہ عليه فرماتے ہیں: ان يوضع علي شئ مرتفع من سرير ونحوه لئلا تصيبه نداوة الارض فيتغير. (فتح العزيز: ١١٤/٥)