فقہ شافعی سوال نمبر – 0953
فقہ شافعی سوال نمبر / 0953
قران مجید کی طرف پیٹھ کرکے بیٹھنا کیسا ہے؟
قرآن مجید کا احترام ہر مسلمان پر واجب ہے لہذا اس کی طرف پیٹھ کرکے نہ بیٹھنا اولی ہے،البتہ اس کی طرف رخ کرکے بیٹھناجائز ہے۔ جب کہ اس کی بے حرمتی کا قصد نہ ہو
علامہ قلیوبی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: وَيَجُوزُ مَدِّ رِجْلِهِ، أَيْ وَكَوْنُهُ خَلْفَ ظَهْرِهِ فِي نَوْمٍ أَوْ جُلُوسٍ لَا بِقَصْدِ إهَانَةٍ فِي ذَلِكَ. (حاشية قليوبي: ٤١/١)
علامہ بجیرمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: وَلَا يَحْرُمُ مَدُّ نَحْوِ رِجْلِهِ إلَى جِهَةِ الْمُصْحَفِ. (حاشية البجيرمي: ٣٧١/١)
علامہ ابن حجر الهيتمي رحمة اللہ عليه فرماتے ہیں: وَالْأولَى أَن لَا يستدبره۔ (الفتاوى الحديثية: ص-١٦٤)