فقہ شافعی سوال نمبر – 0969
فقہ شافعی سوال نمبر / 0969
نماز میں صف کے آخر میں کھڑا ہونے والا شخص اگر مسجد کی دیوار کو ٹیک لگا کر کھڑا ہوجائے جبکہ وہ سہارے کے بغیر بھی کھڑا ہونے پر قادر ہو تو کیا ایسے شخص کی نماز درست ہوگی؟
جو شخص نماز میں بغیر سہارے کے کھڑا ہو سکتا ہے اس کے لیے بغیر ضرورت کے سہارا لے کر کھڑا ہونا مکروہ ہے، خواہ وہ شخص صف کے درمیان میں ہو یا اخیر میں، یا کنارے پر کھڑا ہو، البتہ ایسی شکل میں اس کی نماز ہو جائے گی
فلو اعتمد القادر علی شئی فی قیامه من غیر حاجة وضرورۃ او التکأبه لم یصح فلیکن مستقلا فی قیامه. (نھایة المطلب فی درایة المذھب:2/320)
فَلَوْ اسْتَنَدَ إلَى جِدَارٍ أَوْ إنْسَانٍ أَوْ اعْتَمَدَ عَلَى عَصًا بِحَيْثُ لَوْ رُفِعَ السِّنَادُ لَسَقَطَ صَحَّتْ صَلَاتُهُ مَعَ الْكَرَاهَةِ لِأَنَّهُ يُسَمَّى قَائِمًا (النووي، المجموع شرح المهذب، ٢٥٩/٣)
وَلَوْ اسْتَنَدَ إلَى شَيْءٍ كَجِدَارٍ أَجْزَأَهُ مَعَ الْكَرَاهَةِ. (مغني المحتاج إلى معرفة معاني ألفاظ المنهاج ,1/349)