فقہ شافعی سوال نمبر – 0975
فقہ شافعی سوال نمبر / 0975
سفر کے دوران وضو کے لیے پانی کی سھولت نہ ہو بلکہ پانی خرید کر استعمال کرنا ہو تو کیا ایسا شخص تیمم کریگا یا پانی خرید کر وضو کرنا ضروری ہے؟
اگر سفر کے دوران وضوء کے لئے مفت پانی فراہم نہ ہو، بلکہ پانی خرید کر استعمال کرنا پڑ رہا ہو اور پانی کی مناسب قیمت ادا کرکے خرید سکتا ہو تو ایسے شخص کے لیے تیمم کی اجازت نہیں بلکہ پانی خرید کر وضو کرنا ہوگا۔
قال الإمام النووي رحمه الله عليه: إذا وجد الماء يباع بثمن مثله وهو واجد للثمن غير محتاج اليه لزمه شراؤه بلا خلاف۔ (المجموع:٢٨٢/١)
قال الإمام إبن حجر الهيتمي رحمه الله عليه: ويجب شراؤه اي: الماء للطهارة ….. بثمن مثله….. إلا ان يحتاج إلى الثمن لدين مستغرق او مؤنة سفره أو نفقة حيوان محترم۔ (تحفة المحتاج :١١٤/١)