فقہ شافعی سوال نمبر – 0986
فقہ شافعی سوال نمبر/0986
قضاء حاجت یعنی پیشاب یا پاخانہ کو روک کر جماعت سے نماز میں شریک ہونا کیسا ہے؟
اگر کسی کو پیشاب یا پاخانہ کی حاجت ہو تو پہلےاس سے فارغ ہوجائے پھر جماعت سے نماز میں شریک ہوجائے اس لیے کہ پیشاب اور پاخانہ کو روک کر جماعت سے نماز میں شریک ہونا مکروہ ہے۔ ہاں اگر نماز قضاء ہونے کا اندیشہ ہو تو پہلے نماز پڑھے گا پھر قضائے حاجت سے فارغ ہوگا
قال الإمام الرملي رحمة الله عليه : وتكره الصلاة حاقنا بالنون اي البول أو حاقبا بالباء الموحدة أي بالغائط بأن يدافع ذلك… وإن خاف فوت الجماعة حيث كان الوقت متسعا. نهاية المحتاج:٣٦,٣٧/٢