فقہ شافعی سوال نمبر – 1003
فقہ شافعی سوال نمبر/ 1003
غسل کفن کے بعد میت کسی اونچی جگہ پر یا تخت پر یا اسی طرح کسی گاڑی (ایمبولینس) میں رکھی ہوئی ہو اور گاڑی (ایمبولینس) کا دروازہ کھول کر امام دروازہ کے بالکل سامنے کھڑے ہو کرنماز پڑھائے اس طور پر کہ میت بالکل سامنے ہو اور نظر آ رہی ہو تو اس کا کیا مسئلہ ہے؟
میت اگر کسی اونچی جگہ یا تخت پر رکھی ہوئی ہو تو اسی پر رکھ کر نماز جنازہ پڑھنا درست ہے اسی طرح اگر میت ایمبولنس کے اندر ہو اور دروازہ کھلاہو نیزقبلہ رخ ہو تو ایمبولنس پر رکھی ہوئی میت کی نماز جنازہ پڑھنا درست ہے۔
قال الامام النووي رحمة الله عليه: الزورق المشدود على الساحل، تنزيلًا له منزلة السرير، والماء منزلة الأرض، وتحركه تسفلًا وتصعدًا كتحرك السرير ونحوه على وجه الأرض فلا يمنع صحة الفريضة… (روضة… 1/210)
قال الامام زكريا الانصاري رحمة الله عليه: فَلَوْ صَلّاها فِي هَوْدَجٍ عَلى دابَّةٍ واقِفَةٍ أوْ سَرِيرٍ يَحْمِلُهُ رِجالٌ) وإنْ مَشَوْا بِهِ (أوْ فِي الأُرْجُوحَةِ أوْ الزَّوْرَقِ الجارِي صَحَّتْ) …. (اسني المطالب: 1/136)
قال الامام الرافعي رحمة الله عليه: وبِخِلاَفِ الزَّوْرَقِ المَشْدُودِ عَلى السّاحِلِ؛ لِأنَّهُ كالسَّريرِ والماءُ كالأرْضِ… (العزيز: 1/429)