فقہ شافعی سوال نمبر – 1036
فقہ شافعی سوال نمبر / 1036
ہاف چمڑے کا موزہ ہے جس کا نیچے والا حصہ ٹخنوں تک مکمل بند ہو لیکن ٹخنہ اور اس کےاوپر والا حصہ کھلا ہو موزے پر مسح کرنے کا کیا حکم ہے؟
موزے پر مسح درست ہونے کے لیے جن شرائط کا پایا جانا ضروری ہے ان میں ایک شرط یہ بھی ہے کہ موزے دونوں پاؤں کو مکمل ڈھانپ دے۔ ہاف موزے چونکہ مکمل پاؤں نہیں ڈھانک سکتے بلکہ اس میں ٹخنہ کھلا رہتا ہے تو ایسے ہاف موزوں پر مسح کرنا درست نہیں ہے
قال الإمام البجيرمي رح الثّانِي مِن الشُّرُوطِ (أنْ يَكُونا) أيْ الخُفّانِ (ساتِرَيْنِ لِمَحَلِّ غَسْلِ الفَرْضِ مِن القَدَمَيْنِ) فِي الوُضُوءِ، وهُوَ القَدَمُ بِكَعْبَيْهِ مِن سائِرِ الجَوانِبِ لا مِن الأعْلى. (حاشية البجيرمي على الخطيب:١/٢٦١)
قال الإمام الرملي رح :كونهما ساترين للرجلين مع كعبيهما من كل الجوانب، وهو محل الفرض لا من الأعلى. (فتح الرحمن بشرح زبد ابن رسلان: ١/١٨٧)
الفقه المنهجي على مذهب الإمام الشافعي:١/٦٥
مجموع شرح المهذب :١/٥٠٣
فتح القريب المجيب في شرح ألفاظ التقريب ١/٤٧