فقہ شافعی سوال نمبر – 1038
فقہ شافعی سؤال نمبر / 1038
اگر کوئی امام کے پہلے سلام کے بعد دوسرے سلام سے پہلے امام سے مل جائے تو کیا اسے جماعت کا ثواب ملے گا؟
جماعت کی فضیلت حاصل کرنے کے لئے مقتدی کا امام کے پہلا سلام پھیرنے سے پہلے جماعت میں شامل ہونا ضروری ہے اگر کوئی شخص امام کے پہلی سلام کے بعد اور دوسری سلام سے قبل امام سے مل جائے تو اسے جماعت کا ثواب نہیں ملے گا
قال سليمان الجمل رحمة الله عليه: تُدْرَكُ فَضِيلَةُ (جَماعَةِ ما لَمْ يُسَلِّمْ) أيْ الإمامُ التَّسْلِيمَةَ الأُولى وإنْ لَمْ يَقْعُدْ مَعَهُ بِأنَّ سَلَّمَ عَقِبَ تَحَرُّمِهِ (حاشية الجمل:٥٠٦/١) (قَوْلُهُ وتُدْرَكُ فَضِيلَةُ جَماعَةٍ إلَخْ) أيْ (قَوْلُهُ ما لَمْ يُسَلِّمْ) أيْ ما لَمْ يَشْرَعْ فِي السَّلامِ
*حاشية البجيرمي على شرح المنهج (٢٩٢/١)
*المقدمة الحضرمية:٩٠/١)
*فتح الوهاب :٧٠/١
*حاشية البجيرمي على الخطيب:١٢٥/٢