فقہ شافعی سوال نمبر – 1044
فقہ شافعی سوال نمبر / 1044
جمعہ کے خطبہ کے دوران کیا عورتیں اپنے گھر میں ظہر کی نماز پڑھ سکتی ہے؟یا عورتوں کو خطبہ کے ختم ہونے کا انتظار کرنا چاہئے؟
عورتوں کے لیے جمعہ کے دن ظہر کی نماز کو وقت ہوتے ہی ادا کرنا مندوب ہے. لھذا مسجدوں میں جمعہ کے خطبہ کے دوران عورتیں اپنے گھروں میں نماز ظہر پڑھ لیں خطبہ ختم ہونے کا انتظار نہ کریں
قال الإمام الماوردى رحمة الله عليه:وضَرْبٌ لا يُرْجى زَوالُ أعْذارِهِمْ: كالنِّساءِ لا يُرْجى لَهُنَّ زَوالُ الأُنُوثِيَّةِ، فَيُخْتارُ لَهُمْ أنْ يُصَلُّوا الظهر لأول وقتها، ولا ينتظروا انْصِرافَ الإمامِ، لِيُدْرِكُوا فَضِيلَةَ الوَقْتِ. (الحاوي الكبير :٤٢٣/٢)
يُنْدَبُ (لِغَيْرِهِ) أيْ لِمَن لا يُمْكِنُ زَوالُ عُذْرِهِ (كالمَرْأةِ والزَّمِنِ) الَّذِي لا يَجِدُ مَرْكَبًا (تَعْجِيلُها) أيْ الظُّهْرِ مُحافَظَةً عَلى فَضِيلَةِ أوَّلِ الوَقْتِ (نهاية المحتاج: ٢٩٤/٢)
*النجم الوهاج (٤٥٤/٢)
*بداية المحتاج (٣٧٦/١)
*عجالة المحتاج (٣٥٩/١)