فقہ شافعی سوال نمبر – 1045
فقہ شافعی سوال نمبر / 1045
نماز کے دوران سجدہ تلاوت کرتے وقت سجدہ سے کھڑے ہوتے وقت سیدھے کھڑے ہونا ہے یا کچھ دیر بیٹھ کر اٹھنا چاہیے؟
نماز میں سجدہ تلاوت کا طریقہ یہ ہے کہ تکبیر کہتے ہوئے سجدہ میں چلے جائے پھر سجدہ کرکے تکبیر کہتے ہوئے سیدھے کھڑے ہوجائے،کھڑے ہونے سے پہلے جلسہ استراحت یعنی کچھ دیر بیٹھنا کر اٹھنا مندوب نہیں
ولایجلس ندبا بعدھا للاستراحۃ واللہ اعلم لعدم ورودہ ایضا (منھاج الطالبین: 1/212)
تحفۃ المحتاج:1/259